حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجمع جہانی اہل بیت (ع) اور مرکز افکار اسلامی کے باہمی تعاون سے "نہج البلاغہ کا برصغیر میں مقام اور اس کا تربیتی کردار" کے عنوان سے ایک بین الاقوامی علمی ویبینار بروز ہفتہ، 15 نومبر 2025ء کو گوگل میٹ کے ذریعے منعقد کیا جا رہا ہے۔
یہ علمی نشست نہج البلاغہ کی فکری، اخلاقی اور تربیتی جہات کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ برصغیر میں اس کے علمی اثرات، تدریسی مقام اور فکری میراث پر روشنی ڈالنے کے لیے ترتیب دی گئی ہے۔
اس ویبینار میں مختلف ممالک کی ممتاز علمی و حوزوی شخصیات اپنے خیالات کا اظہار کریں گی، جن میں:
1۔ حجت الاسلام والمسلمین سید احمد علی عابدی (ہندوستان) مدیر جامعۃ الامام امیرالمؤمنین (ع) نجفی ہاؤس، امام جمعہ بمبئی و نمائندہ آیت اللہ سید علی سیستانی ہندوستان، جو "برصغیر کے شیعہ مدارس علمیہ کے تربیتی مسائل کے حل میں نہج البلاغہ کا کردار" کے موضوع پر گفتگو کریں گے۔
2۔ حجت الاسلام والمسلمین مقبول حسین علوی (انگلینڈ)۔ سرپرست مرکز افکار اسلامی، جن کا موضوع ہو گا: "نہج البلاغہ میں معاشرتی اور اخلاقی مسائل کا حل"۔
3۔ حجت الاسلام والمسلمین طاہر عباس اعوان (ایران)، محقق و مدرس حوزہ علمیہ قم، جو "نہج البلاغہ کی برصغیر کے شیعہ مسلم معاشرے میں مہجوریت" پر خطاب کریں گے۔
4۔ پروفیسر ڈاکٹر عابد حسین (پاکستان)، محقق، مصنف اور معروف خطیب، جو "نہج البلاغہ سے فکری اور عقلی تربیت" کے عنوان پر گفتگو کریں گے۔
ویبینار میں شرکت کرنے والے مقررین نہج البلاغہ کے پیغام کو عصر حاضر کی فکری و سماجی ضرورتوں کے مطابق بیان کریں گے اور اس امر پر روشنی ڈالیں گے کہ امیرالمؤمنین امام علی علیہ السلام کے کلمات نہ صرف اسلامی معاشرہ کے لیے راہنما ہیں بلکہ انسانی تہذیب کے لیے اخلاقی و فکری منشور کی حیثیت رکھتے ہیں۔
ویبینار کے اوقات مختلف ممالک کے لحاظ سے درج ذیل ہیں:
GMT: 8:30
ایران: 12:30
پاکستان: 14:00
ہندوستان: 14:30
کلام امیرالمؤمنین امام علی علیہ السلام سے استفادہ کے خواہشمند حضرات و خواتین اس علمی نشست میں درج ذیل لنک کے ذریعہ آن لائن شرکت کر سکتے ہیں:
🔗 [https://meet.google.com/ccv-hjrr-wbm]
قابل ذکر ہے کہ یہ ویبینار مجمع جہانی اہل بیت (ع) اور مرکز افکار اسلامی کی علمی و فکری سرگرمیوں کا تسلسل ہے، جس کا مقصد دنیا بھر میں نہج البلاغہ کی تعلیمات کو فروغ دینا اور علمی دنیا میں اس کے پیغام کو زندہ رکھنا ہے۔









آپ کا تبصرہ